وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی مذمت

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی بنوں پولیس لائنز پر حملے کی مذمت،رپورٹ طلب کر لی

ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی بنوں پولیس لائنز پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت ،پولیس کے اعلیٰ حکام سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ۔
وزیراعلیٰ نے اپنے مذمتی بیان میں پولیس اہلکاروں کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے شہدا کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
علی امین گنڈا پور نے شہدا کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہاربھی کیا ۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے اپنے بیان میں کہا کہ حملے میں شہید پولیس اہلکاروں کے ورثا کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، انکی بھرپور معاونت کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ پولیس لائنز پر حملہ کرنا انتہائی بزدلانہ فعل ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، اس قسم کے بزدلانہ حملوں سے پولیس کے حوصلے پست نہیں ہوں گے ۔
وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ قیام امن کے لیے پولیس جوانوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم پولیس اور سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اورچین کےدرمیان مختلف معاہدوں پردستخط،گوادر ایئرپورٹ کا ورچوئل افتتاح