غیر قانونی اجتماع کی اجازت نہیں

اسلام آباد میں کسی غیر قانونی اجتماع کی اجازت نہیں ،وزارت داخلہ

ویب ڈیسک: وزارت داخلہ نے شنگھائی تعاون تنظیم سے متعلق فول پروف سکیورٹی انتظامات کے احکامات جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اسلام آباد میں کسی غیر قانونی اجتماع کی اجازت نہیں ہے ۔
اس حوالے سے وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی حدود میں کسی غیر قانونی اجتماع کی اجازت نہیں ہے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر کوئی احتجاج یا لاک ڈاؤن نہیں ہوسکتا، اسلام آباد ہائی کورٹ نے دارالحکومت میں کسی بھی احتجاج یا لاک ڈاؤن سے روکنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
وزارت داخلہ کے مطابق ضلعی انتظامیہ فول پروف سیکیورٹی کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے اس حوالے سے چیف کمشنر اسلام اور آئی جی کو مراسلہ لکھ دیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے کل 15اکتوبر کو ڈی چوک میں احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے ۔

مزید پڑھیں:  بنوں میں فائرنگ واقعات، پولیس اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق