789

شہید بے نظیر کی 67 ویں سالگرہ – پیپلز پارٹی پشاور سٹی کی کیک کٹنگ کی تقریب

پشاور: شہید بے نظیر کی 67 ویں سالگرہ،پیپلز پارٹی پشاور سٹی کی کیک کٹنگ تقریب کی گئی، پیپلز پارٹی پشاور سٹی کے عہدیداروں نے بے نظیر بھٹو کی 67ویں سالگرہ کا کیک کاٹاگیا، بی بی شہید کی سالگرہ تقریب میں پارٹی شہداء اور کورونا سے شہید ہونے والوں کے لیے خصوصی دعائیں کی،

سٹی صدر  ذولفقار افغانی نے کہا کہ بینظر بھٹو شہید ملک و قوم کا سرمایہ تھیں، انکی زندگی عوام کے لیے تھی، شہید باپ کی شہید بیٹی نے اپنی ساری زندگی غریب عوام کی خدمت کی، اپنے والد سے کیا وعدہ نبھایا، پارٹی، ورکرز اور ملک و قوم،  سب کو سنمبھالا، آج کے حکمرانوں کو تو بی بی شہید کے ایک ناخن کے برابر بھی نہیں کیا جاسکتا،

تحریک انصاف کی موجودہ نا اہل وفاقی اور صوبائی حکومت کی وجہ سے ملک میں کورونا پھیلا، بی بی شہید کے خلاف زبان درازی کرنے والی امریکی جاسوس صحافی کو گرفتار کیا جائے، آج ملک میں غریب تباہ و برباد ہوگیا ہے،سرکاری ملازمین کی تنخواہیں نہ بڑھا کر ثابت کردیا کہ یہ لوگ ملک چلانے کے اہل نہیں،

مزید پڑھیں:  مایوسی پھیلانے والے عناصر شکست کھا چکے ہیں، آرمی چیف

آج فرنٹ لائن پر طبی عملہ بھی حکومتی نا اہلی سے کورونا کا شکار ہے، کوئی ایک ایسا کام بتا دیں جو بی بی شہید کی طرز پر موجودہ حکمرانوں نے کیا ہو، بلاول بھٹو اپنی ماں کی طرح اس ملک کا وفادار ہے، لیکن عمران خان اس سے جلتا ہے، آج دنیا سندھ حکومت کے اقدامات کی تعریف کرتی ہے، عمران خان اور اسکے لوگوں سے یہ برداشت نہیں ہوتا، مراد سعید اور دیگر کو صرف بلاول کے خلاف بولنے کے پیسے ملتے ہیں،

پٹرول کی قیمت کم ہوئی تو یہ نا اہل اسکی قلت پر قابو نہ پاسکے، آج غریب روٹی کپڑا مکان، سب سے محروم ہوچکا ہے، یہ کس منہ سے ملک و قوم کی باتیں کرتے ہیں، انکے وکلاء لندن میں جا کر غدار وطن کا الطاف حسین کا مقدمہ لڑتے ہیں، شبلی فراز بھول گیا کہ اسکے والد رو رو کر بی بی شہید کے لیے نظم پڑھتے تھے،

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم میں مولانا کو آن بورڈ لینا چاہیے، رانا ثناء اللہ

شبلی فراز کیسے خود کو احمد فراز کا بیٹا کہہ سکتا ہے، اپنے گریبان میں جھانک لے، یہ سلیکٹڈ لوگ ہیں،  ان سے یہ ملک نہیں چل سکتا، سٹیل مل کے مزدوروں کو نکالنے کی شدید مزمت کرتے ہیں، 18ویں ترمیم میں اختیارات صوبوں کو دیے گئے, ان سے یہ ہضم نہیں ہورہا، 18ویں ترمیم کو چھیڑا گیا تو ملک خطرے میں آجائیگا، نا اہل اس سے دور رہیں، آنے والا وقت بی بی کے بیٹے کا ہے, اپنی شہید ماں کی طرح وہی اس ملک و قوم کو بچا سکتا ہے۔