4cc0512d 0225 4b94 bd92 d4d7f768f9ed

وزیر اعلی محمود خان کا محکمہ بلدیات کے ای پراپرٹی منیجمنٹ سسٹم کا افتتاح

پشاور: وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے محکمہ بلدیات کے ای پراپرٹی منیجمنٹ سسٹم کا افتتاح کردیا، وزیر اعلی محمود خان کوبریفنگ ای پراپرٹی منیجمنٹ سسٹم کے تحت محکمے کی ملکیتی جائیدادوں کے انتظام کو آن لائن کر دیا گیاہے، بریفنگ کے دوران اس سسٹم کے ذریعے ان کمرشل جائیدادوں کے بہتر انتظام و انصرام کو یقینی بنایا جائے گا،

نئے سسٹم کے تحت ان کمرشل جائیدادوں کی صاف و شفاف نیلامی کے لئے  ڈیجیٹل سسٹم متعارف کیا گیا ہے، اب ملک بھر سے لوگ ان جائیدادوں کی نیلامی کے لئے بولی میں حصہ لے سکتے ہیں ، ان جائیدادوں میں کمرشل پلازے ، دوکانیں اور پلاٹس وغیرہ شامل ہیں،

مزید پڑھیں:  رہنماوں کی جلسے جلوسوں میں‌عدم دلچسپی نقصان دہ ہو سکتی ہے، گنڈاپور

خیبر پختونخوا ای۔پراپرٹی منیجمنٹ سسٹم متعارف کرنے والا پہلا صوبہ ہے، محکمہ بلدیات میں پہلے ہی سے ای۔بڈنگ اور ای۔آکشین سسٹم رائج کیا گیا ہے، ای پراپرٹی منیجمنٹ سسٹم متعارف کرنے پر وزیر اعلی کی محکمہ بلدیات کی تعریف کی، ای۔پراپرٹی منیجمنٹ سسٹم  سے محکمے کے ریونیو میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا، اس نظام سے محکمے کے کمرشل پراپرٹیز کی نیلامی  میں شفافیت کو یقینی بنایا جاسکے گا،

مزید پڑھیں:  امریکہ پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات کا لطف اٹھا رہا ہے، ڈونلد لو

سرکاری محکموں کی استعداد کار کو بڑھانے کے لئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے موثر استعمال کے ذریعے لوگوں کو زیادہ سے ذیادہ سہولیات دینے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں۔