ویب ڈیسک (پشاور): تفصیلات کے مطابق پشاور میں یہ واقع ڈسٹرکٹ کورٹ پیش آیا ہے جس میں ایک شخص کو کمرہ عدالت میں قتل کر دیا گیا ہے۔ اس واقع کے بارے میں پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملزم نے پولیس اہلکار کی پستول سے حملہ کیا جبکہ قتل مذہبی تنازعے پر کیا گیا ہے۔
ملزم نے پولیس کی پستول چھین لی جس کے بعد کمرہ عدالت میں اس کا خوف پھیل گیا۔ تاہم اس نے اسی پستول سے ایک شخص کو قتل کر دیا جس سے اس کا مذہبی موضوع پر تنازعہ چل رہا تھا۔ ممکنہ طور پرمقتول اور ملزم کے درمیان پہلے بھی کسی موضوع پر جھڑپ ہو چکی تھی جس کی وجہ سے کوئی ایک شخص پولیس کی حراست میں تھا اور دونوں کو کمرہ عدالت میں جج کے سامنے پیش کیا جا رہا تھا۔