2105121 1130592416

وزیراعظم کا یوم عاشور کے موقع پر قوم کے نام پیغام

ویب ڈیسک(اسلام آباد): وزیر اعظم عمران خان نے یوم عاشور کے موقع پر قوم کو اپنے پیغام میں کہا کہ آج حرمت والے مہینے محرم الحرام کی 10 تاریخ ہے اور پوری دنیا میں مسلمان آج نواسہ رسول ﷺ اور ان کے ساتھیوں کی عظیم قربانیوں کو  خراج تحسین عقیدت پیش کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے مزید کہا ہے کہ تاریخ اسلام میں اس دن کو الگ رفعت و بلندی شہادت اورواقعہ کربلا کی بدولت حاصل ہوئی ہے اور اسلام کی اعلیٰ اقدار کے فروغ و احیاء کے لئے کسی بھی قربانی کو راہ خدا میں نچھاور کردینا ہی عزیمت اور کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ جذبہ شبیری ؓ  مسلمانوں کے ایمان و یقین، سچائی اور اصول پسندی کی روایت کو جلا بخشتا ہے، یہ اسلام کے ابدی پیغام اور جذبہ قربانی کی لازوال روایت کی آبیاری کا سرچشمہ ہے اور اس کی نظیر تاریخ انسانی میں مشکل سے ہی ملتی ہے اور اسوہ حسین ؓکا یہ پیغام ہر قلِب سلیم کےلئے ہے۔

مزید پڑھیں:  مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کی وضاحت الیکشن کمیشن نے چیلنج کردی

وزیر اعظم کہا کہ محرم الحرام ہمیں وہ جذبہ ِصادق عطا کرتا ہے جس کی بدولت ہم بڑی سے بڑی آزمائش کا مقابلہ کر سکتے ہیں، اور آپ کو معلوم ہے کہ پاکستانی قوم نے مثالی نظم و ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے حال ہی میں کورونا وائرس کی عالمی وبا پر کامیابی سے قابو پایا ہے، لیکن اس وبا کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے اور ہمیں اس سلسلہ میں مزید احتیاط کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم میں مولانا کو آن بورڈ لینا چاہیے، رانا ثناء اللہ

وزیراعظم کا اس موقع پر بھارتی سامراج سے برسرپیکار عوام کی قربانیوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کرنا چاہیے، جنہوں نے حق پر قائم رہتے ہوئے سنتِ امام حسینؓ کو زندہ رکھا اور ہمیں کربلا کی طرح کشمیر کو بھی معرکہ حق و باطل کی ایک عظیم مثال بنادیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ آج کے دن قوم سے اپیل کرتا ہوں محرم الحرام کی تقاریب میں احتیاطی تدابیر پرعمل کریں اور امید کرتا ہوں کہ یوم عاشور عقیدت و احترام کے ساتھ، فرقہ وارئیت اور تعصب کو بالائے طاق رکھتے ہوے منائیں گے اور امن و امان کوبھی یقینی بنائیں گے۔