Sep 09 2020 20.01.03 und

معاشرے کے نادار طبقوں کو سہولتیں فراہم کرنا اور انہیں غربت سے نجات دلانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ وزیرآعظم

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انسانی ترقی خصوصاََ معاشرے کے نادار طبقوں کو سہولتیں فراہم کرنا ہے اور انہیں غربت سے نجات دلانا انکی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے یہ بات بدھ کے روز اسلام آباد میں پاکستان میں اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کی نمائندہ مس Aliona Niculita کی قیادت میں اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت کی یہ اولین ترجیح ہے کہ ریاستی وسائل کو لوگوں کی فلاح وبہبود اور ملک کی ترقی کیلئے استعمال ہونے چاہئیے۔
انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت اوراقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام نے مقاصد کا تبادلہ کیا ہے تاہم حکومت تمام اہداف کی تکمیل یقینی بنانے کیلئے اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کریگی۔
Aliona Niculita نے انسانی ترقی میں عمران خان کی خصوصی دلچسپی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کو اسکے اہداف کے حصول میں مدد دینے میں ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پائیدار ترقیاتی اہداف پر عمل پیرا ہیں اور موثر حکمت عملی اور وسائل کی فراہمی قابل تعریف ہیں۔
انہوں نے اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کیلئے حکومت تعاون پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم میں فائز عیسیٰ کو سپورٹ نہیں کرسکتے، مولانا عبدالغفور حیدری