ویب ڈیسک (ایبٹ آباد): ایبٹ آباد میں منڈیاں روڈ شاہراہ ریشم پر تعمیراتی کام جاری ہے، جس کی وجہ سے ٹریفک مکمل طور پر جام ہو گئی، این ایچ اے کی جانب سے انتہائی غیر پیشہ ورانہ طریقے سے کام کیا جا رہا ہے، دن دہاڑے انتہائی مصروف شاہراہ پر کام کرنے کی وجہ سے پورا شہر ہر طرف سے منجمد ہو کر رہ گیا، تعمیراتی کام کی وجہ سے منڈیاں روڈ پر ایک لائن مکمل طور پر بند کر دی گئی ہے، شہری رُل کر رہ گئے ہیں اور شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ تعمیراتی کام دن کے بجائے رات کو کرنا چاہئیے، منڈیاں روڈ پر زیادہ ٹریفک کی وجہ سے گاڑیاں بائی پاس روڈ کے استعمال کر رہی ہیں، جس کی وجہ سے بائی پاس روڈ بھی مکمل طور پر بلاک ہو گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments