ویب ڈیسک(مالاکنڈ )مالاکنڈ میں متنازع زمینوں کی ملکیت کے ریکارڈ کی فراہمی کے حوالے سے احتجاجی مظاہرہ،سوات ا یکسپر یس وے ہر قسم کے ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ۔ بیس دیہات کے سینکڑوں افراد موٹر وے پر دھرنا دینے بیٹھے ہیں۔علاقہ عمائدین کا کہنا تھا کہ متنازع زمینوں کی ملکیت کے ریکارڈ کی فراہمی تک احتجاج جاری رہے گا ۔گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر معظم بنگش سے مذاکرات جاری ہیں ۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments