ویب ڈیسک(ہری پور)ہری پور کی تحصیل خانپورکے د یہاتوں میں ببر شیر اور چیتے کاراج گائے بکریاں بھینس ،کتے غائب ہونے لگے۔علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا جبکہ محکمہ وائلڈ لائف خاموش ہیں۔خانپور اور گرد و نواح کے دیہاتوں اور جنگلات میں ببرشیر اور چیتے کا راج عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔گرد و نواح کے علاقوں کے عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ رات کو شیر خانپور کے نواحی دیہات ترناوہ سمیت گرم تھون،گائوں خرم پراچہ،گائوں کینتھلہ میں دیکھا گیا ہے ۔ببر شیرنے لوگوں کے مال مویشی کا شکارکرتے ہوئے شہریوں کی بھیڑ بکریاں ،گائے بیل کو ہلاک کر ڈالا ہے۔ جس سے غریب کسانوں کو کافی مالی نقصان ہورہا ہے۔ ترناوہ کے لوگوں نے بتایا کہ ببر شیر ان کے پالتو کتے رات کو گھروں کے پاس سے اٹھا کر لے جاتا ہے، جس سے علاقے شدید خوف وحراس پھیلا ہوا ہے۔ لوگ شام سے پہلے ہی گھروں میں دبک جاتے ہیں ،اور لوگوں کا وائلڈ لائف سے مطالبہ ہے کہ شیر سے انہیں بچایا جائے ۔ مطلع کرنے کے باوجود تاحال کسی قسم کی کوئی کاروائی نہیں ہو رہی ۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments