khawaja sara

خواجہ سرا کو سہولیات دینے کے لیے خیبرپختونخوا حکومت نے نئی پالیسی تیار کرلی

ویب ڈیسک (پشاور )موجودہ حکومت نے خواجہ سراں کی سن لی، خواجہ سرا کو سہولیات دینے کے لیے خیبرپختونخوا حکومت نے نئی پالیسی تیار کرلی ، پالیسی کے تحت خواجہ سرا کو انتخابات لڑنے، پبلک آفس رکھنے اور ووٹ کا حق حاصل ہوگا، دستاویزات کے مطابق خواجہ سرا کو بے روزگاری انشورنس، ہیلتھ انشورنس اور ہارڈشپ گرانٹ دی جائے گی، صوبے کے خواجہ سرا کو بہترین تعلیمی سہولیات تک رسائی حاصل ہوگئی، تمام نئے بننے والے ہسپتالوں میں ہارمون تھراپی، جنس کی تبدیلی سمیت خواجہ سرا سے متعلق تمام طبی سہولیات دی جائیں گی، خواجہ سرا کو ایچ ائی وی ایڈز سے محفوظ رکھنے اور اس کے علاج کی سہولت بھی دی جائے گی، 50 سال سے اوپر کے بے روزگار خواجہ سرا کو ماہانہ 2 سے 3 ہزار روپے اے ٹی ایم کے ذریعے دینے کا منصوبہ بھی شامل، خواجہ سرا کو محکمہ زکو کی جانب سے زکو کے علاوہ گزارہ آلانس بھی دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  بٹ خیلہ بازار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، باجوڑ کا رہائشی قتل