download 179

آل پاکستان ٹورنمنٹ کا فائنل میچ کی ٹرافی بلدیہ چمن نے اپنے نام کر لی

ویب ڈیسک(جنوبی وزیرستان )چھٹا آل پاکستان ٹورنمنٹ کا فائنل میچ بلدیہ کلب چمن بمقابلہ چشمہ گرین کلب میرانشاہ کے درمیان کھیلا گیا ۔میچ میں تین گول بلدیہ چمن اور دو گول چشمہ گرین میرانشاہ نے کیے ایک گول کی برتری سے ٹرافی بلدیہ چمن نے اپنے نام کردی ،میچ کے مہمان خصوصی پی ٹی آئی کے رہنما غلام رسول تھے ۔ تقریبا دس ہزار تماشائیوں نے فائنل میچ دیکھا ۔
پی ٹی آئی جنوبی وزیرستان کے صدر حاجی افسرنے پچاس ہزار روپے ٹورنامنٹ کے کمیٹی کو نقد دیئے اس موقع پر اے سی وانا امیر نواز نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو کھیل کود کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے گی، انھوں نے کہا کہ اتنی بڑی تعداد کے مجمع سے ظاہر ہوتاہے کہ یہاں وانا میں امن لوٹ کر آیا ہے واضح رہے کہ محکمہ سپورٹس نے ٹورنامنٹ کے انعقاد میں کوئی تعاون نہیں کیا سارے انتظامات ٹورنامنٹ کمیٹی نے خود کیے تھے۔

مزید پڑھیں:  صوابی دھماکے میں جاں بحق بچے کی نماز جنازہ ادا کردی گئی