college 696x419 1

بنوں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کے طلبہ کا فرانس کے صدر کے بیان کے خلاف مظاہرہ

ویب ڈیسک(بنوں) گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کے طلبہ کا فرانس کے صدر کے بیان کے خلاف مظاہرہ کیا۔ کالج سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی ،ریلی میں شدید نعرے بازی کی گئی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسلام مخالف بیان پر پوری امت مسلمہ کے جذبات کو ٹھیس پہنچا ہے۔ یہ ایک واقعہ نہیں بار بار توہین رسالت کی جا رہی ہے پاکستان کو شدید ردعمل کرنا ہوگا۔ فرانس کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرکے فرانسیسی سفیر ملک بدر کیا جائے۔ حکومت فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کریں۔ پشاور دھماکہ کی شدید مذمت کی ،ملوث عناصر کو منظر عام پر لایاجائے۔

مزید پڑھیں:  باجوڑ میں پولیس گاڑی پربم دھماکہ، تین اہلکار زخمی