download 5 8

ہری پورمیں ضلعی انتظامیہ نے خواتین کے مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

ویب ڈیسک (ہری پور): ہری پورمیں پہلی بارضلعی انتظامیہ کی جانب سے خواتین کے مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد، خواتین کے مسائل کے بروقت اور موقع پرحل کیلئے ڈی سی ہری پور کیپٹن(ر) ندیم ناصرکی سربراہی میں خواتین کی کھلی کچہری کا انعقاد اسسٹنٹ کمشنرتابندہ طارق نے خواتین کے مسائل سنے اور ڈی سی ہری پور نے موقع پر موجود مختلف محکموں کے افسران کی موجودگی میں احکامات جاری کئے، اس موقع پرمحکمہ ایجوکیشن نے TMA محکمہ مال ، سوشل ویلفئر، بیت المال، فنانس، محکمہ زراعت، پولیس اور دیگرمحکموں کے افسران موجود تھے، ڈی سی نے کہا کہ خواتین ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں اور خواتین کے بنیادی مسائل کو فوری اور عملی طورپر حل کرنا تمام محکموں کی زمہ داری ہے، ہم ضلع کی تمام تحصیلوں میں کھلی کچہریاں لگا رہے ہیں، تاکہ گلی محلہ کی سطع پرخواتین کے بنیادی مسائل حل ہو سکیں، کھلی کچہری کے دوران خواتین نے اپنے اپنے علاقوں کے مسائل کے بارے میں مختلف محکموں کے افسران کو آگاہ کیا، جس پر ڈی سی ہری پور دیم ناصر اور اسسٹںٹ کمشنر تابندہ طارق نے سرکاری محکموں کے افسران کو احکامات جاری کئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  مینگورہ میں سوات قومی جرگے کے زیر اہتمام امن مظاہرہ کا انعقاد