unnamed 72

مردان انجمن فدایان ختم نبوت اور جے یو پی کے زیراہتمام عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم جلوس کاانعقاد

ویب ڈیسک(مردان) انجمن فدایان ختم نبوت اور جے یو پی کے زیراہتمام عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا جلوس مردان جلوس پارہوتی سے روانہ ہوا اور شہر کے مختلف بازاروں سے گزرا۔ مردان جلوس میں ہزاروں فرزندان توحیدنے شرکت کی۔ مردان شرکاء جلوس سارے راستے نعت خوانی کرتے رہے۔ مردان جلوس کے اختتام پر بینک روڈ پر جلسے سیرت نبی صلی اللہ علیہ وسلم منعقد ہوا۔
مردان جلسے میں فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور ساتھ فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان بھی کیا۔علماء کرام نے کہا کہ امت مسلمہ حیات طیبہ پر عمل کر کے دین و دنیا میں سرخرو ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور بھی بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان