1495527962 9625266 1495527794 939675khalilzad1

زلمے خلیل زاد کے دورہ پاکستان کا امریکی سفارتخانے کی طرف سے اعلامیہ جاری

ویب ڈیسک(اسلام آباد)امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زادنے دورہ پاکستان کیا ۔امریکی سفارتخانے کی طرف سے اعلامیہ جاری
ایمبیسڈر زلمے خلیل زاد نے 2 نومبر کو اسلام آباد کا دورہ کیا ۔ امریکی سفارتخانہ کے مطابقزلمے خلیل زاد نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ۔ زلمے خلیل زاد نے دیگر سیکیورٹی حکام سے بھی ملاقات کی ہے۔ ملاقاتوں میں افغان مفاہمتی عمل کی تازہ صورتحال سے آگاہ کیا،اورعالمی سطح پر ہونیوالے اتفاقِ رائے پر تبادلہ خیال کیا گیا کہ تمام اطراف سے تشدد میں کمی لائی جائے ۔ ملاقاتوں میں جامع سیز فائر کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
امریکی سفارتخانہ کے مطابق زلمے خلیل زاد اور جنرل باجوہ کے درمیان تشدد میں کمی کے لئے پاکستانی مدد کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی ۔ افغان مفاہمتی عمل کو مذید بہتر بنانے کیلئے عالمی برادری کی طرف سے ممکنہ اقدامات پر بھی بات کی گئی

مزید پڑھیں:  بدعنوانی کی روک تھام، قائم کردہ انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی کمیٹی غیرفعال