ویب ڈیسک (پشاور): پشاورمیں سٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اعلی پولیس افسران کو تبدیل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے، تبدیل کئے جانے والوں میں خیبر پختونخوا میں تعینات گریڈ 20 کے دو افسران شامل ہیں، گریڈ 20 کے اختر حیات گنڈا پور اور محمد سعید وزیر کو بلوچستان تبدیل کردیا گیا، اعلامیہ کے مطابق گریڈ 20 کے طاہر ایوب کو ایف آئی اے تبدیل کیا گیا، گریڈ 20 کے شوکت عباس اور گریڈ 19 کے لیاقت ملک کی خدمات خیبرپختونخوا کے حوالے کردی گئیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments