Untitled 1 18

بلاول بھٹو بیان :فوجی قیادت کا نام لینا نواز شریف کا ذاتی فیصلہ- ترجمان میاں نواز شریف کا رد عمل

ویب ڈیسک :بلاول بھٹو کی عزت کرتے ہیں، وہ ہمارے پی ڈی ایم کے اتحادی ہیں، بلاول بھٹو کی اپنی زاتی رائے ہے ، پیپلز پارٹی کی رائے ہے، میاں نواز شریف ملک کے وزیر اعظم رہے ، ان کے بعد بھی مسلم لیگ ن کی حکومت رہی، اہم بات ہے کہ میاں نواز شریف نے گوجرانولہ جلسے میں جو کہا تھا وہ ہمارے حکومتی تجربے میں آئی تھی، یہ بات ظاہر ہے پیپلز پارٹی کے ساتھ نہیں ہوئی تھی، ہم سمجھتے ہیں کہ سولین بالادستی کے لیے ضروری ہے کہ ہم اسے قوم کو بتائیں، تاکہ مستقبل میں وہ چیزیں نہ ہوں جو ماضی میں ہوئیں، جو اظہار میاں نواز شریف نے کیا تھا وہ کہانی کی بنیاد پر نہیں تھا بلکہ یہ حقائق تھے، میاں نواز شریف نے حقائق بیان کیے ہیں، جیسے سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت کے جو تجربے ہوتے ہیں ، ان کے ساتھ جو ہوتا ہے وہ اس ہی کی بنیاد پر رد عمل کرتے ہیں ،چاہیے انھیں وفاقی حکومت سے گلہ شکوہ ہو یا کسی ادارے سے، جب مریم کے دورہ کراچی میں دروازہ توڑ کر کیپٹن صفدر کو گرفتار کرنے کے حوالے سے جو حادثہ ہوا تھا،اس واقعہ کے بعد پچاس پولیس افسران اور آئی جی پولیس نے رد عمل دیا تھا، بلاول نے اس واقعہ پر چیف اف آرمی اسٹاف سے تحقیقات کرنے کی اپیل کی تھی، بلاول بھٹو نے اس بات کی تائید کی تھی جو بات میاں نواز شریف نے گوجرانوالہ جلسے میں کی تھی.

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ: آرٹیکل 63اے نظرثانی کیس سماعت کیلئے مقرر