ویب ڈیسک(صوابی):وائس چانسلر صوابی یونیورسٹی کا 15 دن کے لئےتمام کلاسز آن لائن کرنے کا اعلان،وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ ازخود اقدامات کے طور پر 15 دن کے لئے تمام کلاسز آن لائن کر رہے ہیں، صوابی اور گردونواح میں بڑھتے ہوئے کیسز کی بنا پر فیصلہ کیا گیا ہے، تمام ملازمین اور اساتذہ بھی روٹیشن کی بنیاد پر خدمات سرانجام دینگے، ہمارے لئے طالبات، اساتذہ اور ملازمین کی صحت سب سے اہم ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments