و یب ڈیسک(پشاور)بنوںکا رہائشی مسافر حنیف پرواز 711 پر جدہ سے پشاور آرہا تھا۔دوران پرواز مسافر نے جیب سے بٹیر نکال کر کھیلنا شروع کردیا۔ائیر ہوسٹس کے منع کرنے پر مسافر اور خاتون اور فضائی میزبان میں تلخ کلامی بھی ہوئی ۔
پشاور پہنچتے ہی کپتان نے اے ایس ایف اہلکاروں کو طلب کرلیااے ایس اہلکاروں نے مسافر کو حراست میں لے کر اسکے پالتو بٹیرکو قبضے میں لے لیا،مسافر حنیف خا ن کاکہنا ہے کہ پالتو بٹیر کے بغیر نہیں رہ سکتا۔ سی اے اے حکام کے مطابق ،اے ایس ایف حکام نے تحریری معافی نامہ دینے پر مسافر کو چھوڑ دیاہے جبکہپالتو بٹیرکو قبضے میں لے لیا ہے۔
Load/Hide Comments