Sirajul Haq address rally scaled

جماعت اسلامی آج ہیڈ کوارٹرتیمرگرہ میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کریگی

ویبڈیسک(لوئر دیر)۔جماعت اسلامی آج ہیڈ کوارٹر تیمرگرہ میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کریگی،جلسہ عام کے لے تمام تر تیاریاں مکمل ہوگئیں ہیں۔جماعت اسلامی نے ملک بھر میں مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف احتجاجی جلسوں کا اعلان کررکھاہے۔
ذرائع جماعت اسلامی کے مطابق مرکزی امیر سینیٹر سراج الحق آج منعقدہ جلسے میں احتجاجی تحریک کا دوسرا فیزشروع کرنے سمیت اہم اعلانات کریں گے ۔جماعت اسلامی اس سے پہلے بونیر سوات اور باجوڑ میں جلسوں کا انعقاد کر چکی ہے۔ جلسے کا باقاعدہ آغاز صبح 9 بجے ہوگا،دوردراز علاقوں سے قافلوں کی آمد شروعہے۔جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے سابق صوبائی وزیر خزانہ مظفرسید کی پی پی پی میں شمولیت کے دو ہفتے بعد جماعت اسلامی ضلع دیر لوئر میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرنے جارہی ہے

مزید پڑھیں:  صوبہ بھر میں اے ایل پی سینٹرز قائم کئے جا رہے ہیں، فیصل خان ترکئی