ویب ڈیسک: وزیراعظم عمران خان کی نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنا ممکن نہیں یہ نظریہ پاکستان کے خلاف ہوگا،کرپشن پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کرسکتا.
ان کا مزید کہنا تھا کہ شوگر مافیا میں سب سے پہلے نوازشریف خاندان شامل ہوا،پاکستان کے لوگوں کی زندگی میں مثبت تبدیلی لانامیرا ہدف ہے،اقتدار سنبھالا تو ملک قرضوں میں ڈوبا ہواتھا۔ماضی میں لئے گئےقرضوں کی مدمیں20ارب ڈالر واپس کئے،یقین سے کہہ سکتا ہوں آئندہ وقت پاکستان کیلئے خوشیاں لائےگا.