zahid hafeez replaces aisha farooqui as foreign office spokesperson 1596643788 5747 1

پاکستان سعودی عرب اور قطر کے درمیان تعلقات کی بحالی کا خیر مقدم کرتا ہے،ترجمان دفتر خارجہ

ویب ڈیسک (اسلام آباد)ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان مشرق وسطی میں اہم پیش رفت کا خیر مقدم کرتا ہے،پاکستان سعودی عرب اور قطر کے درمیان زمینی فضاٸ اور بحری سرحدیں دوبارہ کھلنے کا خیر مقدم کرتا ہے ۔

زاہد حفیظ نے کہا کہ ہم گلف تعاون کونسل کی جانب سے ممالک کے درمیان حل طلب مساٸل جن کو چار سا ل ہوچکے ہیں ان کے حوالے سے اقدامات کا بھی خیر مقدم کرتے ہیں ،پاکستان امیر کویت کی جانب سے خلیج تعاون کونسل ممالک کے اختلافات ختم کروانے کے لیے مثبت کردار کوسراہتا ہے۔

مزید پڑھیں:  واپسی کاتصور بھی نہ کیاجائے، ڈی چوک پہنچ کر رہیں گے، گنڈاپور

انہوں نے مزید کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ جی سی سی کے آج ریاض میں ہونے والے اجلاس سے حوصلہ افزاء پیش رفت ہوگی ،خلیج تعاون کونسل کے ممالک کے درمیان اعتماد بڑھے گا،پاکستان خلیج تعاون کونسل اور اس کے ساتھ اس کے رکن ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے ۔

مزید پڑھیں:  عمرا ن خان سیاسی کفن پر آخری کیل ٹھونک رہے ہیں، فیصل واوڈا