f

ملک میں آٹے کی قیمت ساڑھے 7 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی

ویب ڈیسک (اسلام آباد):حکومتی اقدامات اور گندم کی درآمد کے اثرات، ملک میں آٹے کی قیمت ساڑھے 7 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی، ایک ہفتے میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 390 روپے تک سستا ہوگیا۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملتان میں آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 390 روپے کمی، کراچی میں آٹے کا تھیلا 120 روپے تک سستا ہوگیا، لاڑکانہ میں آٹے کا تھیلا 80 روپے تک سستا ہوا، بنوں میں آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 20 روپے کمی، ملتان میں آٹے کا تھیلا 1250 سے کم ہوکر 860 روپے کا ہوگیا۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف سے قرض کی پہلی قسط مل گئی،اسٹیٹ بینک کی تصدیق

کراچی میں آٹے کا تھیلا 1320 سے کم ہوکر 1200 روپے تک ہوگیا، لاڑکانہ میں آٹے کا تھیلا 1200 سے کم ہوکر 1120 روپے تک کا ہوگیا، بنوں میں آٹے کے تھیلے کی قیمت 1220 سے کم ہوکر 1200 روپے ہوگئی، پشاور کے شہری ملک میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں، پشاور میں آٹے کا تھیلا 1300 روپے تک میں فروخت ہورہا ہے، حیدر آباد میں آٹے کا تھیلا 1280 روپے تک میں فروخت۔

مزید پڑھیں:  مشال اعظم یوسفزئی کی بطور معاون خصوصی تقرری کی منظوری

کوئٹہ میں آٹے کا تھیلا 1270 روپے تک میں فروخت ہورہا ہے، خضدار میں آٹے کے تھیلے کی قیمت 1230 روپے تک ہے، کراچی، بنوں میں آٹے کے تھیلے کی قیمت 1200 روپے تک ہے، اسلام آباد870، سیالکوٹ میں آٹے کا تھیلا 855 روپے تک میں فروخت، لاہور,راولپنڈی میں آٹے کے تھیلے کی قیمت 860 روپے تک ہے، فیصل آباد,سرگودھا میں آٹے کا تھیلا 860 روپے تک میں فروخت، گوجرانوالہ,بہاولپور میں بھی آٹے کے تھیلے کی قیمت 860 روپے تک ہے۔