zrdari

سابق صدر آصف علی زرداری طبیعت بگڑنے پرہسپتال منتقل

ویب ڈیسک(کراچی) سابق صدرآصف علی زرداری کو ڈاکٹروں کے مشورے سے نجی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

بلاول ہاؤس کے ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کو دل میں تکلیف کی شکایت تھی جس کے بعد ڈاکٹروں کا پینل بلاول ہاوس طلب کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق ابتداء میں ڈاکٹرز نے سابق صدر کا معائنہ کرنے کے بعد انہیں آرام کا مشورہ دیا تھا بعدازاں انہیں پیر کی شب کلفٹن کے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز کے زیر نگرانی انہیں علاج معالجے کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں:  باجوڑ میں پولیس پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ پسپا