756952 649448 PM Imran flag updates

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا

ویب ڈیسک (اسلام آباد)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا،کابینہ اجلاس کا 15 نکاتی ایجنڈا جاری ،اقتصادی امور ڈویژن غیرملکی فنڈز کی تفصیلات پیش کرے گی ،لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی کے ڈی جی کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق نوشہرہ میں ریلوے اراضی پر کثیرالمنزلہ عمارت کی تعمیر کی منظوری متوقع،پاکستان کونسل آف سائنس کے بورڈ آف گورنرز کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے۔

مزید پڑھیں:  مشال اعظم یوسفزئی کی بطور معاون خصوصی تقرری کی منظوری

کابینہ کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات کے فیصلوں کی منظوری ایجنڈے میں شامل،ای سی سی اور کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے فیصلوں کی منظوری دی جائے گی اور وفاقی کابینہ کے 4 فروری 1997 کے فیصلے پر دوبارہ غور ہوگا ۔

اجلاس میں کابینہ ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل لاہور کے پولیس سٹیشن کی منظوری دے گی ،کابینہ نیشنل کونسل فور طب کے انتخابات اور ایڈمنسٹریٹر کی منظوری دے گی

مزید پڑھیں:  روس نے مشرق وسطیٰ میں بڑی جنگ کاخدشہ ظاہر کردیا

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ہائیڈروکاربن انسٹیٹیوٹ کے ڈی جی کی پوسٹ کے لیے اضافی چارج کی منظوری دی جائےگی،
پاکستان کونسل فارسائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے بورڈ آف گورنرز کی تعیناتی بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

کابینہ کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات، کمیٹی برائے نجکاری کےفیصلوں کی توثیق بھی اجلاس میں ہوگی،کابینہ ای سی سی کے فیصلوں کی بھی توثیق کرے گی۔