ویب ڈیسک (اسلام آباد )سیکریٹریٹ کے ملازمین ایک بار پھردھرنا دینے کے لیے تیار ہیں ،ملازمین تنخواہیں نا بڑھانے پر سراپا احتجاج ہے ۔
ذرائع کے مطابق پولیس کی بڑی نفری تعینات کر دی گئی ہےپولیس کی نفری میٹرو سٹیش پاک سکریٹیریٹ کے باہر موجود ہے
ملازمین کی ایک بڑی تعداد آج پارلیمنٹ کی طرف رخ کرے گی،سرکاری ملازمین کو ریڈ زون جانے سے روکنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں،ڈی چوک کو خاردارتاریں لگا کر بند کر دیا گیا جبکہ خاردار تاروں کے ساتھ ساتھ کنٹینر بھی لگا دیئے گئے
ہیں ریڈ زون جانے والے تمام راستوں پر پولیس کی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب ملازمین کا کہنا ہے کہ سالوں سے ہماری تنخواہیں نہیں بڑھائی جا رہی ۔