ویب ڈیسک (اسلام آباد)احتساب عدالت نے سابق وزیرِ اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما یوسف رضا گیلانی و پیمرا کے چیئرمین سلیم بیگ اور دیگر کے خلاف اشتہارات کے غیر قانونی ٹھیکوں کے ریفرنس میں فردِ جرم عائد کرنے کے لیے 3 فروری کی تاریخ مقرر کر دی۔
عدالت کی جانب سے ملزمان کی حاضری مکمل نہ ہونے کے باعث آج فردِ جرم کی کارروائی مؤخر کر دی گئی۔
احتساب عدالت نے قرار دیا کہ فردِ جرم کی کارروائی کے لیے فروری کی کوئی تاریخ رکھتے ہیں۔عدالت نے یوسف رضا گیلانی و دیگر ملزمان پر فردِ جرم عائد کرنے کے لیے 3 فروری کی تاریخ مقرر کر دی۔
نیب نے عدالت سے مسلسل غیر حاضر ملزم فاروق اعوان کے وارنٹ جاری کرنے کی استدعا کر دی۔