frontiers psychiatry survey insomnia psychological factors medical staff coronavirus disease outbreak covid 1

مہلک وبا کے وار، 24 گھنٹے میں مزید 1286 افراد شکار

ویب ڈیسک(اسلام آباد ): کورونا ی دوسری لہر کے وار تھم نہ سکے،کوویڈ 19 کی مہلک وبا نے چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 28 کرونا مریضوں کی جان لےلی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کرونا کیسز سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردئیے، جس کے مطابق ملک میں 24 گھنٹے کے دوران ایک ہزار 286 مزید کرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک میں چوبیس گھنٹے میں مزید 28 کرونا مریضوں کا انتقال ہوا، جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی تعداد میں 11 ہزار 914 ہوگئی۔

مزید پڑھیں:  مینگورہ میں سوات قومی جرگے کے زیر اہتمام امن مظاہرہ کا انعقاد

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ50 ہزار 043 ، پنجاب میں ایک لاکھ 60 ہزار 162، خیبر پختونخوا میں 68 ہزار 180، اسلام آباد میں 41 ہزار 819، بلوچستان میں 18 ہزار 849، آزاد کشمیر میں 9 ہزار 160 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 915 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:  جسٹس فائز عیسیٰ مجھے ذہنی طور پر ٹھیک نہیں لگتا، عمران خان

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق 24 گھنٹے میں 33 ہزار 319 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے ایک ہزار 286 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران کرونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 3.85 فیصد رہی اور ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 32 ہزار 514 ہوگئی۔