download 122

مہنگائی کےستائےعوام کےلئےبرُی خبر،بجلی مزید مہنگی ہونےکا امکان

ویب ڈیسک(اسلام آباد)حکومت نے عوام پربجلی بم گرانے کی تیاریاں کرلیں۔

ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں 65 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں درخواست دائرکردی جس میں بجلی کی قیمتوں میں فروری کےلیے اضافہ مانگا گیا ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  معلومات موصول ہو رہی ہیں کہ لیگی سرکار نے گلو بٹ تیار کر لیے ہیں

درخواست میں کہا گیا کہ فروری میں 6 ارب 99 کروڑیونٹ بجلی پیدا ہوئی جس کی مجموعی لاگت 33 ارب 57 کروڑرہی اس میں سے 92 کروڑروپے کی بجلی فرنس آئل پرپیدا کی گئی۔ اس طرح فروری میں فرنس آئل پر11 روپے 89 پیسے فی یونٹ میں مہنگی ترین بجلی پیدا کی گئی۔

مزید پڑھیں:  صوبائی حکومت علاقائی کھیلوں کے فروغ کیلیے اقدامات کر رہی ہے، عاقب اللہ خان

سی پی پی اے نے لائن لاسزکے 16 پیسے فی یونٹ بھی صارفین پرمنتقل کرنے کی درخواست کی۔ نیپرا بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق درخواست پر30 مارچ کوسماعت کرے گی۔