لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں کورونامریضوں کوآکسیجن کی کمی کاسامنا

ویب ڈیسک (پشاور)لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں کورونامریضوں کوآکسیجن کی کمی کاسامنا،آدھی رات کوکویڈکمپلیکس میں آکسیجن کی سپلائی اچانک متاثرہوگئی۔

خیبر پختونخوا نرسز الائنس نے دعویٰ کیا ہے کہ پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں گزشتہ رات آکسیجن کی کمی ہو گئی، آکسیجن کی کمی سے 7 مریضوں کی حالت بگڑ گئی۔کے پی نرسز الائنس کے مطابق مریضوں کی حالت بگڑنے پر انہیں دوسرے وارڈ میں منتقل کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔ ویڈیو میں آکسیجن لگے مریض کو دوسرے وارڈ میں منتقل کرتے دیکھا جا سکتا ہے، یہ ساتوں مریض وینٹی لیٹر پر تھےانہوں نے کہاکہ ان ساتوں مریضوں کو ایمبو بیگ کے ذریعے مصنوعی سانس اور طبی امداد فراہم کی گئی۔

مزید پڑھیں:  سی ٹی ڈی پولیس اختیارات کا غلط استعمال کررہی ہے، انسداد دہشتگردی عدالت

زرائع طبی عملہ کے مطابق اولڈ پلمنالوجی وارڈ میں 20 مریضوں کی گنجائش تھی جبکہ وہاں 30 مریضوں کو رکھا گیا، آکسیجن کا مسئلہ آرتھوریسک آئی سی یو میں پیش آیا ، مریضوں کو نیوروسرجری وارڈ شفٹ کیا گیا،مریضوں کی بہتات کی وجہ سے مسئلہ سامنے آیا ۔ مسئلہ آکسیجن کے کم پریشر کی وجہ سے سامنے آیا، وارڈ کی استعداد کار سے زیادہ مریضوں کو رکھا گیا، کل رات کے واقع میں مریضوں کو دوسرے وارڈز میں شفٹ کیا گیا ، تمام مریض محفوظ ہیں۔

مزید پڑھیں:  بشکیک میں حالات کنٹرول میں نہیں،وطن پہنچنے والے طلباء نے حقیقت بتا دی

دوسری جانب ترجمان محمد عاصم نے کہا کہ کچھ لوگ ایک ویڈیو کو غلط رنگ دینے کی کوشش کررہے ہیں ایمرجنسی سے مریض کو کورونا کمپلکس شفٹ کیا گیا جس کی ویڈیو بنائی گئی مریضوں کو ہسپتال ایمرجنسی سے کورونا کمپلکس شفٹ کرنا معمول کی بات ہے ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں اس وقت کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد دو سو سے تجاوز کرچکی ہے ،جس کے بعد مریضوں کیلئے500بستروں پرمشتمل بلڈنگ کومختص کردیا گیا ہے۔