چارسدہ، 120 کلو چرس برآمد ہونے پر ملزمان کو عمر قید کی سزا

ویب ڈیسک: ضلع چارسدہ میں سیشن جج سیدافتخارشاہ کی عدالت میں منشیات سمگلنگ میں ملوث ملزمان کیخلاف فیصلہ سنا دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق عدالت نے ملزمان جلال، واجد خان کو 120 کلو چرس برآمد ہونے پر مجرم قرار دیکر انہیں عمرقید کی سزا سنائی۔
فیصلہ کے مطابق اس دوران ملزمان کو پانچ پانچ لاکھ جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔ جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں مزید دو دو سال قید بھگتنا ہوگی۔
یاد رہے کہ ملزمان کو ایکسائز اہلکاروں نے گرفتار کیا تھا اوراس دوران ان کی تحویل سے 120 کلو چرس برآمد کی تھی۔
یاد رہے کہ ملزم جلال اور واجد خان لنڈی کوتل کے رہائشی ہیں۔

مزید پڑھیں:  کرم ، قبائل کے مابین شدید فائرنگ، ایک شخص جاں‌ بحق،37 زخمی