55555 7

پشاور کے بڑے ہسپتالوں پر کورونا مریضوں کا بوجھ بڑھ گیا

ویب ڈیسک(پشاور)موزی وبا کے وار تیزی سے جاری ،ایل آر ایچ میں کورونامریضوں کی تعداد 435 تک پہنچ گئی ہے۔

ترجمان محمد عاصم کے مطابق ایل آر ایچ میں کورونا کے مریضوں کے لئے 485 بیڈز مختص کئے گئے ہیں، آئی سی یو میں 33 مریض داخل ہیں۔

مزید پڑھیں:  آرٹیکل 63اے کی تشریح آئین کو دوبارہ لکھنے کے مترادف ہے،عطاء تارڑ

صوبے کے مختلف اضلاع سے مریض ایل آر ایچ شفٹ ہو رہے ہیں۔ اس وبا سے نمٹنے کے لئے عوام کا تعاون انتہائی ضروری ہے وبا تیزی سے پھیل رہی ہے۔

دوسری جانب حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں ٹوٹل 60 وینٹی لیٹرز ہیں جن میں سے 38 وینٹی لیٹرز کورونا کے مریضوں کے لیےمختص ہیں،178 بیڈز کورونا کے مریضوں کے لیے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کورونا کا شکار ،ٹیسٹ مثبت آگیا

انتظامیہ کے مطابق ہسپتال میں 155 کورونا کے مریض زیر علاج ہیں جن میں سے31 وینٹی لیٹرزپرکورونا کے مریض زیرعلاج ہیں