speaker kp assembly

اسپیکر مشتاق احمد غنی کا سیکرٹری خزانہ کی غیر حاضری پر اظہار ناراضگی

ویب ڈیسک (پشاور): اسپیکر مشتاق احمد غنی کا سیکرٹری خزانہ کی غیر حاضری پر اظہار ناراضگی، اسپیکر مشتاق احمد غنی نے کہا کہ اسمبلی اجلاس میں بار بار بلانے کے باوجود سیکرٹری فنانس غیر حاضر رہتے ہیں، کیا خزانے کی کنجی سیکرٹری فنانس کے پاس ہے یا اس ایوان کے پاس؟

مزید پڑھیں:  بلاول بھٹو 73کا آئین ختم کرنے کی سازش میں شریک ہیں،اسد قیصر

آئندہ اجلاس میں بھی سیکرٹری فنانس تشریف نہ لائے تو ان کے خلاف تحریک استحقاق لائی جائے گی، چیف سیکرٹری کو ان کی کارکردگی اور غیر ذمہ دارانہ رویے کے بارے میں خط بھی لکھا جائے گا، سیکرٹری فنانس ریاست کا ملازم اور اس اسمبلی کو جواب دہ ہے، آئی جی پی خود اجلاس میں تشریف لا سکتے ہیں تو سیکرٹری فنانس آسمان سے نہیں اترا، چیف سیکرٹری سے درخواست کروں گا کہ سیکرٹری فنانس کے خلاف سب سے پہلے انکوائری شروع کریں۔

مزید پڑھیں:  لاہور، کارنر میٹنگ پر پی ٹی آئی کارکنان گرفتار