pak corona situation

کوروناوائرس:ملک میں1 دن میں مزید157افرادجاں بحق

ویب ڈیسک (اسلام آباد)مہلک وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 157 اموات اور 5 ہزار 908 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کےمطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 16 ہزار 999 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7لاکھ90 ہزار16 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:  مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کی وضاحت الیکشن کمیشن نے چیلنج کردی

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد84 ہزار976ہےاور6لاکھ 82ہزار290افراد کورونا سےصحتیاب ہوچکےہیں۔

این سی او سی کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں7897 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4587 ، خیبر پختونخوا 3066، اسلام آباد 657، گلگت بلتستان 104، بلوچستان میں 230 اور آزاد کشمیر میں 458 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل امریکی حمایت پر ہی حملے جاری رکھے ہوئے ہے، عباس

گذشتہ 24 گھنٹوں میں 52ہزار402ٹیسٹ کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد72ہزار613، خیبرپختونخوا1لاکھ12ہزار140، پنجاب2لاکھ 85ہزار542، سندھ 2لاکھ76ہزار670، بلوچستان21ہزار477، آزاد کشمیر16ہزار327,اورگلگت بلتستان میں5247 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔