images 85

کورونا کی تباہ کاریاں،ملک میں1روزمیں ریکارڈ201 اموات

ویب ڈیسک (اسلام آباد)موذی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 201 افرادازندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 5 ہزار 292 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 17 ہزار 230 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 10 ہزار 231 ہو گئی ہے،ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 88 ہزار 207 ہے اور 7 لاکھ 4 ہزار 494 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا 632 ارب روپے سے زائد قرضوں کے بوجھ تلے دب گیا

این سی او سی کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں8 ہزار 224 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 624، خیبرپختونخوا 3 ہزار 201، اسلام آباد 675، گلگت بلتستان 105، بلوچستان میں 233 اور آزاد کشمیر میں 468 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  شمالی وزیرستان میں ہلاک افغان دہشت گردوں کی شناخت

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 74 ہزار 131، خیبر پختونخوا ایک لاکھ 15 ہزار 596، پنجاب 2 لاکھ 96 ہزار 144، سندھ 2 لاکھ 80 ہزار 356، بلوچستان 21 ہزار 945، آزاد کشمیر 16 ہزار 779 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 280 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔