222

بھارتی فوج کی ایک مرتبہ پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی

راولپنڈی: آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے ستوال سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی، دشمن کی فوج نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ کے باعث 45 سالہ شخص زخمی ہو گیا، زخمی ہونے والے شخص کا تعلق مدار پور گاؤں سے ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا اسمبلی :حکومت اور اپوزیشن ارکان کے درمیان تلخ کلامی
مزید پڑھیں:  وزیراعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس طلب کر لیا

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے 45 سالہ شخص کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔