eid 1

صوبہ بھر میں تمام کاروباری سرگرمیاں مارکیٹیں اور بازار 08 مئی سے 16 مئی تک بند ہوں گے

ویب ڈیسک (اسلام آباد): کورونا وائرس کی تیسری لہر کے باعث رمضان کے آخری ایام اور عید کے دنوں کے لئے محکمہ داخلہ کا حکم نامہ جاری، اعلامیہ کے مطابق صوبہ بھر میں تمام کاروباری سرگرمیاں مارکیٹیں اور بازار 08 مئی سے 16 مئی تک بند ہوں گے، پابندی کا اطلاق میڈیکل سٹورز، تندور، کریانہ سٹورز، دودھ دہی، گوشت، چکن شاپس، ٹائر پنکچر، بیکری سبزی فروٹ پٹرول پمپس، یوٹیلٹی سروسز(بجلی،گیس،انٹرنیٹ، نیٹ ورک کال سنٹر وغیرہ اور ہوٹل ریسٹورنٹ کی ٹیک اووے(Take Away) پر نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں:  غزہ پر وحشیانہ بمباری، 24گھنٹوں کے دوران مزید 39 فلسطینی شہید

چاند رات کے لئے بازاروں میں ہر قسم کی خریداری پر پابندی عائد، صوبہ بھر میں سیاحتی مقامات بشمول سوات کالام، گلیات، ناران کاغان 08 مئی سے 16 مئی تک مکمل طور پر بند ہوں گے، سیاحتی مقامات میں واقع ہوٹل، پارکس، ٹورسٹ ریزورٹ، بند ہوں گے، صوبہ بھر میں ہر قسم کے ٹرانسپورٹ بھی 8 مئی سے 16 مئی تک بشمول پبلک ٹرانسپورٹ اڈے بند ہوں گے، صوبائی محکمہ داخلہ نے باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈاپور کا برہان انٹرچینج پر احتجاج ختم کرنےکا اعلان