apix comitte

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرصدارت صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس

لاہور:وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرصدارت صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس.اجلاس میں صوبائی وزراء، کور کمانڈر لاہوراور متعلقہ حکام کی شرکت.اجلاس میں کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا.کورونا وائرس کے خلاف ایکشن پلان پر موثر عملدرآمد پر اتفاق.

شرکاء کا عوام کے تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کے عزم کا اظہار.وائرس سے بچاؤ کیلئے حکومتی اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کا فیصلہ.پنجاب کے داخلی راستوں پر نقل و حرکت اور سکریننگ نظام مزید موثر بنایا جائیگا.

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبر پختونخواکی زیرصدارت اجلاس،آبی ذخائرکےتحفظ کیلئے اہم فیصلے

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ غیر معمولی صورتحال سے نمٹنے کیلئے غیر معمولی اقدامات ضروری ہیں.
کورونا کے خلاف جنگ جیتنے کے سوا کوئی آپشن نہیں، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور اور ملتان میں 5 ہزار افراد کو قرنطینہ میں رکھنے کا انتظام ہے.

مزید پڑھیں:  پارٹی رہنماوں سے ملنے میں رکاوٹ، عمران خان کی درخواست دائر