talebaan

طالبان کا غور صوبے پر بھی مکمل کنٹرول کا دعویٰ

ویب ڈیسک :طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے صوبہ غور کا دارالحکومت فیروزکوہ بھی فتح کر لیا ہے اور اب اس پر ان کا کنٹرول ہے ۔طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے غور کے صوبے کے دارالحکومت فیروز کوہ پر کنٹرول بارے ٹویٹرپر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ آج صبح گورنر آفس ، پولیس ہیڈ کوارٹر اور شہر میں تمام سرکاری عمارتوں اور وسائل پر طالبان قبضہ کر چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی احتجاج، راولپنڈی میں دفعہ 144نافذ ،رینجرز طلب

انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ کابل انتظامیہ کے تمام فوجی ، پولیس اور ملازمین مجاہدین کے پاس آئے اور صوبے کا تمام سامان ، گاڑیاں اور اوزار مجاہدین کے حوالے کر دیئے۔اس تازہ ترین پیش رفت کے بعد افغانستان کے جونتیس میں سے تیرہ صوبوں پر طالبان کا قبضہ ہوگیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کی وضاحت الیکشن کمیشن نے چیلنج کردی