coronavirus 1

کورونا سے مزید 72اموات،3ہزار669نئے کیسز

ویب ڈیسک (اسلام آباد):پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 72 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ملک میں کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 24 ہزار 478 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے 3 ہزار669 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 2 ہزار79 ہوگئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر مثبت کیسز کی شرح 6.8 فیصد رہی۔ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 53 ہزار 644 ٹیسٹ کیے گئے۔

مزید پڑھیں:  پیپلز پارٹی کی مولانا کو اپنی ترامیم لانےکی تجویز