Peshawar sealed for security measures

پشاور سیل ،پولیس اور ایف سی کی نفری تعینات،فوج کا گشت

ویب ڈیسک (پشاور)سکیورٹی خدشات کے باعث اندرون شہر پشاور کو سیل کر دیا گیا ہے ۔اندرون شہر مختلف بازاروں کو سیل کرنے کے بعد داخل ہونے والے راستوں پر پولیس اور ایف سی کی نفری تعینات کردی گئی ہے۔ کوہاٹی گیٹ ، قصہ خوانی ، چوک یادگار ، پیپل منڈی اور یکہ توت کی طرف آنے والے تمام راستوں کو بند کیا گیا ہے ۔ اندرون شہر کے تمام بازاروں میں پاک فوج کے دستے بھی گشت کر رہے ہیں جبکہ پولیس اور ایف سی پہلے سے ہی تعینات ہیں ۔ خیبر بازار کو آج بند کر دیا جائے گا۔ اندرون شہر موجود تمام پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو بھی بند کیا گیا ہے۔ جبکہ اندرون شہر موبائل فون سروس بھی جزوی طور پر بند رکھی جائیگی جو نویں اور دسویں محرم الحرام کو مکمل بند رکھی جائیگی ۔

مزید پڑھیں:  حزب اللہ نے حسن نصر اللہ کی شہادت کی تصدیق کر دی