zabih ullah mujahid press confrence

خواتین ہمارے ساتھ مل کر کام کرینگی،طالبان

ویب ڈیسک (کابل)طالبان نے افغانستان میں غیریقینی صورتحال کوختم کرتے ہوئےاپنی پالیسیوں کااعلان کردیا ہے کہ خواتین ہمارے ساتھ مل کر کام کرینگی ۔

خواتین کوحکومت میں شمولیت،تعلیم اورکاروبارکی اجازت دیتےہوئےدنیاکویقین دہانی کرائی گئی ہےطالبان کی نئی سیاسی قیادت دنیاکوساتھ لیکرچلےگی۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کابل میں ایک پریس کانفرنس کی۔

ذبیح اللہ مجاہد نے پریس کانفرنس میں افغانستان میں جلد سیاسی حکومت کی تشکیل اور ہر خاص و عام کے لیے عام معافی کا اعلان کیا۔

ذبیح اللہ کاکہناتھاکہ کسی کیخلاف دشمنی پرمبنی پالیسی نہیں رکھتے،تمام مخالفین کوعام معافی دی ہےافغان سرزمین کسی کیخلاف استعمال نہیں ہوگی،سیاسی نظام بنےگااس بارےمیں قائدین کےدرمیان مشاورت جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  شمالی وزیرستان میں چارٹرڈ ہیلی کاپٹر کریش ، 6 افراد جاں بحق

طالبان ترجمان نےکہا کہ بہت جلد افغان قوم کو قابل قبول سیاسی قیادت دیں گے، کابل کے تمام شہری محفوظ رہیں گے، کابل میں غیرملکی سفارتخانوں کوتحفظ دینا ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نےکہاکہ طالبان کےنام پربعض جگہوں پر لوٹ مارکی گئی، ہم لوگوں کی حفاظت کیلئےمجبورا کابل میں داخل ہوئے۔

ذبیح اللہ نےبتایاکہ خواتین ہمارےمعاشرےکامعزز حصہ ہیں اورانہیں وہ تمام حقوق دیےجائیں گےجو دین نےدیے ہیں،اسلامی اصولوں کےمطابق خواتین کوکام کرنے کی اجازت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ تمام افغانوں کے مذہبی عقائد اور روحانی اقدارکا احترام کریں گے۔

میڈیا کے حوالے سے طالبان ترجمان کا کہنا تھا کہ میڈیا آزاد ہے لیکن قواعد و اصول کی پابندی کرے۔ امریکی، نیٹو یا اقوام متحدہ کے عملے کے ساتھ ترجمانی کرنے والوں کومعاف کیا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ امریکا سمیت تمام ممالک کوتسلی دیتے ہیں کہ افغان سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی احتجاج، راولپنڈی میں دفعہ 144نافذ ،رینجرز طلب

ذبیح اللہ نےکہا کہ قومی جھنڈےسےمتعلق قائدین فیصلہ کریں گے،تمام سرحدیں طالبان کے کنٹرول میں ہیں،اسلحہ کسی اورملک اسمگل کرنا ناممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں افیون کی کاشت صفر تک لائیں گے۔ غیرملکی جنگجوئوں کے لیے افغانستان میں کوئی جگہ نہیں۔

خواتین کو ساتھ لے کر چلیں گے