Asad Qaiser 1280x720 2

اسپیکر اسد قیصر نے کرونا وائرس کے حوالے سے 25 رکنی پارلیمانی کمیٹی کی منظوری دے دی

اسلام آباد : اسپیکر اسد قیصر نے کرونا کے حوالے سے 25 رکنی پارلیمانی کمیٹی کی منظوری دے دی، سربراہ خود اسد قیصر ہوں گے ،کمیٹی میں قومی اسمبلی سے 12اور سینٹ سے 13 پارلیمانی رہنماء شامل،وفاقی وزراء پرویز خٹک اسد عمر، اعظم سواتی ،مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ اور معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا شامل.

کرونا بارے پارلیمانی کمیٹی میں وفاقی وزراء، مخدوم شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، چوہدری طارق بشیر چیمہ اور شیخ رشید احمد شامل۔کمیٹی میں خواجہ محمد آصف، راجہ پرویز اشرف ،خالد مگسی ،اختر مینگل،غوث بخش مہر، شاہ زین بگٹی اورامیر حیدر خان ہوتی بھی شامل.

مزید پڑھیں:  امریکہ چین کے ساتھ پائیدار بات چیت کیلئَے پرعزم ہے، انٹونی بلنکن

پارلیمانی کمیٹی میں سینیٹ سے قائد ایوان شبلی فراز، مشاہد اللہ خان، محمد علی سیف، مولانا عبدالغفور حیدری، میر حاصل خان بزنجو شامل،سینیٹر شیری رحمان عثمان خان کاکڑ، سراج الحق، ستارہ ایاز، ڈاکٹر جہانزیب جمالدین، سید مظفر حسین شاہ اور سینٹر اورنگزیب خان شامل.

مزید پڑھیں:  غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے 200 دن مکمل، 34 ہزار سے زائد فلسطینی شہید

پارلیمانی کمیٹی کورونا وائرس بارے مانیٹرنگ اور نگرانی کرے گی،ملکی معیشت پر پڑنے والے منفی اثرات کا بھی جائرہ لے گی،کمیٹی نیشنل ایکشن پلان برائے کورونا پر عمل درآمد کا جائزہ لے گی ،بہتر ی کی تجاویز مرتب کرے گی،ایک ذیلی کمیٹی پارلیمانی کمیٹی کے مفصل ٹی او آرز مرتب کرے گی.