The Taliban closed the Torkham border to Pakistani nationals

طالبان نے طورخم سرحد پاکستانی شہریوں پر بند کردی

ویب ڈیسک (خیبر ایجنسی )افغان طالبان نے پاک افغان سرحد کو پیدل آمدورفت کے لیے بند کر دیا۔

طالبان نے اعلان کیا ہے کہ طورخم کے ذریعے کسی پاکستانی کو بارڈر کراس کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی جبکہ پاکستان کی طرف سے آنے والے افغان باشندوں پر بارڈر کراس کرنے کی کوئی پابندی نہیں ہے ۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی احتجاج، راولپنڈی میں دفعہ 144نافذ ،رینجرز طلب

یہ بھی پڑھیں :افغان طالبان کا طالبات کیلئے نئے قوانین کا اعلان

ذرائع کے مطابق طالبان نے مطالبہ کیا ہے کہ افغانستان سے پاکستان داخل ہونے والے افغان باشندوں پر عائد پابندی ختم کی جائے، افغان باشندوں کو پاکستان میں داخل ہونے کی اجازت نہ ملنے تک طورخم سرحدپاکستانی باشندوں کے لئے پیدل آمدورفت کے لیے بند رہے گی۔

مزید پڑھیں:  شمالی وزیرستان میں ہلاک افغان دہشت گردوں کی شناخت

بارڈر بندش سے افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔