Shaukat Tareen announces cash subsidy on flour, ghee, sugar and pulses

آٹا،گھی،چینی اوردالیں سستی ،کیش سبسڈی دینے کااعلان

ویب ڈیسک (اسلام آباد)وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین نےآٹا،گھی، چینی اوردالوں پرکیش سبسڈی دینےکااعلان کرتےہوئےکہاہےکہ مہنگائی صرف پاکستان میں نہیں دنیابھرمیں ہوئی ہے۔گندم کی ریلیز پرائز 19 سوروپےکردی ہےجس کےبعد آئندہ چند دنوں میں آٹےکی قیمت میں غیرمعمولی کمی ہوجائے گی۔

اسلام آباد میں دیگر وفاقی وزرا کےہمراہ پریس کانفرنس کےدوران شوکت ترین نےسبزیوں کی قیمت میں اضافے پرتشویش کااظہارکرتےہوئےکہا کہ کسان سےلےکرریٹیلرتک قیمتوں کاتعین کررہے ہیں احساس پروگرام کاڈیٹاآگیاہےجس کےتحت ہم رواں ماہ سےٹارگٹڈ سبسڈی دیں گےاس سےقبل گیس اوربجلی پر ٹارگٹڈ سبسڈی دےرہےتھےاب آٹا،گھی، چینی،دالوں پرکیش سبسڈی دیں گے۔

آئندہ چند دنوں میں آٹے کی قیمت میں کمی ہوگی۔شوکت ترین نےکہا کہ ملکی معیشت بہتر ہورہی ہے، آئی ایم ایف میں جانےسےروپے کی قدرمیں کمی ہوئی۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈاپور کا برہان انٹرچینج پر احتجاج ختم کرنےکا اعلان

وزیر خزانہ نےکہاکہ آلو،پیاز،ٹماٹرسمیت روزمرہ کی چیزوں کی قیمتوں میں مقامی سطح پراضافےکےبعد جائزہ لیناہوگاکہ آیامنڈی میں مہنگےدام فروخت ہونےوالی سبزیوں کوبرآمد کرناچاہیےیانہیں۔

شوکت ترین نےمزید کہاکہ کاشت کارسےلیکرمارکیٹ میں فروخت ہونےتک کےتمام مراحل کی سائنٹیفک بنیادپرمطالعہ ہوگاکہ کون کتنافیصد منافع وصول کررہاہےاورقیمتوں میں اضافےکی وجوہات میں کون کون شامل ہے۔

انہوں نےکہا کہ کورونا کی وجہ سےدنیابھرمیں روزمرہ استعمال کی اشیا کی قیمتیں بڑھی ہیں،کوروناسےاشیاکےفراہمی متاثر ہوئی اوراس کےمنفی اثرات مرتب ہوئے،مہنگائی صرف پاکستان میں نہیں دنیابھرمیں ہوئی ہے،قیمتوں کےاستحکام کیلئےپیداواربڑھانا ہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں چینی فی ٹن 430 ڈالر پر چلی گئی ہے۔ ماضی میں زراعت کا شعبہ نظر انداز رہا اور کسان متاثر ہوا، ہمیں زرعی پیداوار بڑھانے کی ضرورت ہے۔34فیصد لوگوں کو پچھلےسال کی قیمت پر آٹا دینگے۔،چینی آٹا دالوں کی قیمتیں دسمبر تک ہم کم کرینگے ۔

مزید پڑھیں:  شہبازشریف سے ملاقات اچھی رہی، نیا قرض پروگرام مفید ثابت ہوگا، جارجیوا

وفاقی وزیرنےکہاکہ مہنگائی میں کمی کیلئےوزیراعظم نےصوبوں سےخودبات کی صوبوں کوبتایا کہ اقدامات کریں،پرائس مجسٹریٹ نظامدوبارہ لانےپر غورکررہےہیں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان افغانستان کی مدد کرے گا ،افغانستان کے ساتھ روپے میں تجارت کریں گے ۔

انہوں نے کہاکہ بجلی کی قیمت اکتوبر میں بڑھے گی یا نہیں اس کا مجھے معلوم نہیں ہے ۔