Woman buried afterHanging in Daudzai

دائودزئی میں خاتون پھانسی کے بعد دفن

ویب ڈیسک (پشاور )دائودزئی میں خاتون کو پھانسی دینے کے بعد اسے دفن کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے جسکے بعد پولیس نے خاتون کی قبرکشائی کا فیصلہ کیا ہے۔

اتوار کے روز دادزئی میں جمال ولد ظفرگل سکنہ بنیادی اور خاتون مسماہ (ا)سکنہ نحقی کو پھانسی دیکر قتل کیا گیا تاہم پولیس کےمطابق اس حوالے سے تفتیش جاری ہے خاتون کو نحقی جبکہ نوجوان کو بنیادی گائوں میں اپنے گھروں کے اندرمبینہ طور پر قتل کیا گیا جس کی تفتیش جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پوری قوم فورسز کے ساتھ ہے،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

دائودزئی پولیس کے مطابق مرد اور خاتون کے ورثا کی جانب سے کیس میں تاحال کسی پر دعویداری نہیں کی گئی ۔

جمال کی نعش ناگمان میں اپنے گھر میں پڑی تھی جسے دفنانے کی تیاریاں کی جارہی تھی اور اطلاع ملنے پر پولیس نے پہنچ کرنعش تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم رپورٹ کیلئے منتقل کردی تھی۔

ادھر نحقی میں خاتون کی موت کے بعد اسے دفن کر دیا گیا تھا۔ڈی ایس پی دائود زئی گران اللہ خان نے رابطہ کرنےپر بتایا کہ دونوں کی موت سےمتعلق تفتیش جاری ہے ، خاتون کی نعش کی قبر کشائی کیلئے عدالت میں درخواست دی گئی ہےاور باقاعدہ مقامی مجسٹریٹ، ڈاکٹر اور پولیس کی نگرانی میں قبر کشائی کرکےنعش کا پوسٹ مارٹم کیاجائےگا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم شہباز شریف کی روسی صدر پیوٹن کو کامیابی پر مبارکباد

انہوں نےبتایا کہ دونوں واقعات ایک ہی روز الگ الگ علاقوں میں ہوئے۔ اس کیس میں مختلف پہلوئوں سے انکوائری کی جارہی ہے کہ آیا ان کی موت کی وجہ کیا تھی۔