انڈسٹریل ایریا

کوہاٹ انڈسٹریل ایریا سے 2چور گرفتار

ویب ڈیسک :پشاور کی تھانہ بھانہ ماڑی پولیس نے کوہاٹ روڈ انڈسٹریل ایریا میں سرگرم چوروں کو گرفتار کر لیا۔ دونوں ملزمان کا تعلق پشاور سے ہے جو موقع ملنے پر انڈسٹریل ایریا میں واقع کارخانوں سے قیمتی اشیا چوری کرلیتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:جعلی حج اسکیم کے ملزم کی پلی بارگینگ درخواست منظور

ملزمان نے گزشتہ روز خام مال سے بھری گاڑی چوری کر لی تھی۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے خام مال سے بھری گاڑی بھی برآمد کر لی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مدعی محمد ہارون سیٹھی ولد عشرت پرویز سکنہ گلبہار نے تھانہ بھانہ ماڑی پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ اس کے کارخانے سے نامعلوم ملزمان نے خام مال سے بھری گاڑی جس میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان تھا چوری کرلی ہے۔

جس کے شبہ میں رشید ولد اکبر سکنہ بڈھ بیر کو گرفتار کیا گیا تو اس نے اپنے ساتھ شریک ملزم کی بھی نشاندہی کر دی۔ پولیس نے اقبال ولد وزیر کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

مزید دیکھیں :   پرویز الٰہی ایک مقدمہ میں بری، دوسرے میں گرفتار ہوگئے