پلی بارگینگ

جعلی حج اسکیم کے ملزم کی پلی بارگینگ درخواست منظور

ویب ڈیسک :احتساب عدالت پشاور کے جج شاہد خان نے جعلی حج اسکیم کے نام پر لوگوں سے لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث ملزم ریاض احمد کی نیب کے ساتھ 48 لاکھ 30 ہزار روپے پلی بارگینگ کی درخواست منظور کرلی ۔

یہ بھی پڑھیں:ننگرہار سے پانچ نعشیں برآمد

گزشتہ روز عدالت میں ملزم پیش ہوئے تو اس موقع پرپراسیکیوٹر سرتاج خان نے عدالت کو بتایاکہ عدالت میں ملزم کی نیب کے ساتھ پلی بارگین کی درخواست پیش کردی ہے ۔

نیب کے مطابق ملزم نے ایک جعلی نجی حج اسکیم کے نام پر 22 متاثرہ افراد سے 63 لاکھ روپے کے لگ بھگ رقم ہڑپ کی تھی۔ جس کے بعد عدالت نے ملزم کی نیب کے ساتھ پلی بارگین کی توثیق کردی ۔

واضح رہے کہ ملزم نے پہلے ہی بقایا رقم دوران تفتیش متاثرہ افراد کو واپس کر دی ہے۔

مزید دیکھیں :   اقتصادی شعبے میں پاک ایران تعاون ناگزیر ہے، نگران وزیراعظم