پاکستان کو 4رنز سے شکست

چوتھا ٹی 20:نیوزی لینڈنے پاکستان کو 4رنز سے شکست دیدی

ویب ڈیسک: چوتھے ٹی20میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 4رنز سے شکست دیکر کر سیریز میں 1-2کی برتری حاصل کرلی۔
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے چوتھے ٹی20 میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔
مہمان نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 7وکٹوں کے نقصان پر 178رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ کے ٹم رابنسن 51 اور ڈین فوکس کرافٹ 34 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ ٹام بلینڈل نے 28 اور مائیکل بریسویل نے 27 رنز بنائے، جوش کلارکسن صفر پر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی نے 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، اسامہ میر اور افتخار احمد نے بھی ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
قومی ٹیم 179 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 8 وکٹ پر 174 رنز بناسکی۔
پاکستان کی جانب سے فخر زمان 61 رنز بناکر نمایاں رہے، افتخار احمد 23 ، صائم ایوب 20 اور عثمان خان نے 16 رنز بنائے۔ عماد وسیم 22 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
واضح رہے پاک نیوزی لینڈ ٹی20 سیریز میں مہمان ٹیم کو 1-2 سے برتری حاصل ہوگئی ہے جبکہ سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

مزید پڑھیں:  گندم سکینڈل کی تحقیقات، سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر طلب